(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مزاحمت کاروں نے مقبوضہ بیت المقد س اور مغربی کنارے کےمختلف علاقوں میں صہیونی فوجیوں اور آبادکاروں کو نشانہ بنایا۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے عبرانی زبان کے نیوز چینل 13 نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ ہے اسرائیلی فوج کے زیر اہتمام ہونے والی تین روزہ عالمی فوجی کانفرنس اور فوجی مشقوں اور مقبوضہ فلسطین میں مزاحمت کاروں کے خلاف تیز کئے گئے آپریشن کے باوجود مزاحمت کاروں کے حملوں میں کمی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فورسز کی کارروائیاں، خواتین اور بچوں سمیت درجنوں فلسطینی گرفتار
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج اور غیر قانونی آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ مزاحمتی کارروائیوں میں خاص طور پر دو فائرنگ اور آباد کاروں پر پتھراؤ، جس کے نتیجے میں دو آباد کار زخمی ہوئے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں پتھر لگنے سے ایک آباد کار زخمی ہوا اور رام اللہ میں "گیوت عصاف” بستی کے قریب پتھر لگنے سے دوسرا زخمی ہوا۔دو فائرنگ کے واقعات میں مزاحمت کاروں نے نابلس کے جنوب میں حوارہ کے قریب آباد کاروں کی ایک کار اور نابلس شہر کے کوہ گریزیم میں قابض فوج کی ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔
باغی نوجوانوں نے الگ الگ علاقوں میں آباد کاروں کے تین حملوں کا جواب دیا اور جنین کے شمال میں الجلمہ فوجی چوکی کو دھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنایا۔القدس، رام اللہ، نابلس اور الخلیل سمیت 4 الگ الگ علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں، اس دوران نوجوانوں نے قابض فوج اور آباد کاروں پر پتھراؤ کیا۔فلسطینی انفارمیشن سینٹر "معطی” نے مزاحمتی کی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی متواتر رپورٹ میں گذشتہ اگست کے دوران مزاحمتی کارروائیوں کی 832 واقعات کا انکشاف کیا تھا۔