(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران 71 سے زائد مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھیں ان سرگرمیوں میں فلسطینیوں کا گھروں سے اغوا، تشدد اور انتظامی حراست کی پالیسی سمیت نہتے فلسطینیوں کا قتل عام بھی شامل ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غیر قانونی صہیونی فورسز نے گذشتہ ماہ اکتوبر کے دوران ایک خاتوں اور دو بچوں سمیت15 فلسطینیوں کو شہید کیا جبکہ تین خواتین اور دو بچوں سمیت 61 کو شدید زخمی کیا۔
شہید ہونے والوں میں ایک 56 سالہ خاتون زینب الصانیہ بھی شامل ہیں جو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوئیں اور دو دن تم اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد شہید ہوگئیں۔صہیونی فوج نےبدھ کو 17 سالہ جلال عمش کو گولیاں مار کر شہید کیا ۔