(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے صیہونی فوجی پر تیز دھار چاقو سے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے جواب میں فائرنگ کی گئی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے آج مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کے نزدیک قدومیم گاؤں کے داخلی راستے پر 20 سالہ فلسطینی نوجوان عارف عبد الناصر عارف لحلوح کو اس وقت گولیاں مار کر شہید کردیا جب وہ اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ جارہا تھا۔
صیہونی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے صیہونی فوجی پر تیز دھار چاقو سے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے جواب میں فائرنگ کی گئی جبکہ اس کے برعکس ایک راہ گیر کے موبائل کیمرے سے بنائی جانے والی ویڈیو میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان اپنی فیملی کے ساتھ تھا اور اس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔