(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے تینوں خاندانوں کے مکانات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بغیر نوٹس کے مسمار کردیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صہیونی فورسز نے آج اریحا شہر کے مغرب میں الدیوک التحتا کے مقام پر مزید تین فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کردیا ، صہیونی فوج نے بلڈوزر کی مدد سے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کردیا جبکہ ان گھروں کو پیشگی کوئی نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
قابض فوج کے ہاتھوں 40 فلسطینی نوجوان اغوا
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تینوں مکانات اسرائیلی حکام سے بغیر اجازت تعمیر کئے گئے تھے اس لئے یہ غیر قانونی ہیں۔
فلسطینی شہریوں کے گھروں اور دیگر املاک کی بلڈوزروں کی مدد سے تباہی و مسماری قابض اسرائیلی فوج کی مستقل حکمت عملی بن چکی ہے۔ یہ اگرچہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے تاہم اس کا عالمی سطح پر کوئی نوٹس نہیں لے رہا ہے۔
قابض فوج مسماری مہم کے ذریعے فلسطینیوں کو نفسیاتی دبا میں لا کر علاقے سے نکالنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ ان کی زمین یہودی آباد کاروں کے لیے نئی بستیوں کی تعمیر کے کام آسکے۔