(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کے باعث چھ فلسطینی خاندانوں کے گھروں کو مسمار کیا گیا ہے جس سے خواتین اور بچوں سمیت 40 سے زائد افسراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے قصبے سبسطیہ میں غاصب اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے کم سے کچھ چھ گھروں کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کردیا ہے ، سبسطیہ کے میئر محمد عظیم نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ گذشتہ روز صیہونی فوج اسرائیلی بلدیہ کے بلڈوزر اور دیگر مشینری کے ہمراہ قصبے میں داخل ہوئی اور چھ فلسطینیوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسماری کا عمل شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج نے شادی کی تقریب میں فلسطینی کا گھر مسمار کر دیا
انھوں نے بتایا کہ اس دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو اپنا قیمتی سامان بھی نکالنے کی مہلت نہیں دی اور گھروں کی مسماری شروع کردیا جس کے نتیجےمیں خواتین اور بچوں سمیت 40 سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔