(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کی ، شدید زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر قلقیلیہ کے مشرق میں واقع عزون قصبے کے مغرب میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں، فلسطینی نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ،زخمی نوجوان کو گولیاں مارنے کے بعد تشویشناک حالت میں گرفتار کر لیاگیا۔