(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز نے فلسطینی شہریوں کے بھیس میں نابلس شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کی شناخت کر لی گئی ، یوں مزاحمت کاروں نے اپنا ردعمل دیا اور جھڑپ شروع ہوگئی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب صہیونی فورسز کے خفیہ اہلکاروں نے فلسطینی نمبر پلیٹوں کی گاڑیوں کا استعمال کرتےہوئے فلسطینی شہریوں کے بھیس میں مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس اور مغربی کنارے کےمختلف شہروں میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کو مزاحمت کاروں کی جانب سے شناخت کرلیا گیا ، مزاحمت کاروں نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں پر حملہ کیا اور فلسطینی علاقوں میں گھسنے سے روکنے کی کوشش کی اور یوں پرتشدد جھڑپوں کا آغاز ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی مظالم ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے، مزاحمت مزید تیز ہوگی، حماس کا انتباہ
صہیونی فورسز نے خفیہ اہلکاروں کی مدد کے لئے سیکڑوں فوجیوں پر مشمتل امدادی کمک اور ڈرونز بھیجےجنہوں نے شہر پر اندھا دھند فائرنگ اور لوٹ مار کی جس کے نتیجے میں عرین الاسود گروپ کے چار نوجوان شہید اور 35 شہری زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں 10 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فورسز نے ایمبولینس کے عملے کو صہیون جارحیت کے دوران زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل نہیں کرنے دیا۔