(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسزنے جنین میں فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوا بولااور مزاحمت کے دوران تینوں فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی ریاست کی سیکیورٹی فورسزنے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں المراح محلے پر دھاوا بولا اور تلاشی کے نام پر مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، صہیونی ریاستی دہشتگردی کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے مزاحمت کی اور غاصب فوج پر پتھراو کیا۔
صہیونی فورسز نے مزاحمت کرنے والے نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کےنتیجے میں 32 سالہ طارق الدمیج 22 سالہ، صدیقی زکارنہ اور 46 سالہ عطا الشلابی موقع پر شہید ہوگئے جبکہ غاصب فورسزنے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔