(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صہیونی فوج نے تلاشی کے نام پر مسجد البدر میں جوتوں سمیت داخل ہوئی اور مسجد کے تقدس کو پامال لیا ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر شدید ردعمل ، دنیا بھر کے مسلمان حلقوں کی جانب سے اشتعال انگیز اقدام کی شدید مذمت۔
گذشتہ روز سوشل میڈیا پر مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے جزیرہ نما النقب میں رھط شہر میں واقع مسجد البدر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غاصب صہیونی فوجی مسجد کے اندر جوتوں سمیت کھڑے ہیں اور تلاشی کے نام پر فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج کا فلسطینی بچوں اور خواتین کے خلاف کریک ڈاؤن
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر سے مسلمان حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصہ کا اظہا رکیا جارہا ہے ، فلسطینی حلقوں نے جرائم پیشہ صہیونی فوج کے اشتعال انگیز اقدام کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی اسرائیلی ریاست کے مجرمانہ اقدامات فلسطینیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو تکلیف پہنچا رہے ہیں ۔