(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آبادی کاری کے خلاف احتجاجی مارچ کے شرکا ء کو منتشر کرنے کے لئے صہیونی فوج نے فائرنگ کی اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق ہر جمعہ کو فلسطینی شہریوں کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں تیزی سے بڑھنے والی غیر قانونی صہیونی آبادکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جاتا ہے آج بھی مظاہرین نے قلقیلیہ کے مشرق میں واقع کفر قدوم میں ہفتہ وار آبادکاری مخالف مارچ کا آغاز کیا جس کو منتشر کرنے کے لئے صہیونی فورسز نے طاقت کا بدترین استعمال کرتے ہوئے مظاہرین پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ، فائرنگ سے چار فلسطینیوں کے زخمی ہونے جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے درجنوں فلسطینی بے ہوش ہوئے۔