(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )بغیر کسی جرم کے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی پر صہیونی فوج نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے ایک فلسطینی شہید متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی ذرائع سے حاصل اطلاعات کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غیر قانونی صہیونی آباد کاری اور بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے خلاف جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی ، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے صہیونی فوج نے آنسوگیس کی بدترین شیلنگ کے ساتھ اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 26 سالہ نوجوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
شہید محمد مرزوق کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، حماس
ا س دوران نابلس کے جنوب میں بیتہ سمیت مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بھی فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں نوجوانوں نے ٹائر جلائے اور قابض فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔
نابلس کے مشرق میں بیت دجن میں قابض فوج نے ہفتہ وار آبادکاری مخالف ریلی پر بھی فائرنگ کی اور احتجاجی جلوس منتشر کردیا۔ قابض فوج نے نہتے فلسطینی مظاہرین پرآنسوگیس کی شیلنگ کی۔