(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جانب اسرائیلی فوج نے غیر قانونی یہودی آباد کاروں کے علاقے میں محفوظ داخلے کو یقینی بنانے کے لیے چھاپہ مارا او جس پر فلسطینیوں نے انہیں رولنے کی کوشش کی جس کے بعد پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں بیت دجان اور قلقیلیه کے علاقے کفر قدوم میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک سولہ سالا فلسطینی نوجوان شہید جبکہ دیگر کئی زخمی ہوگئے ۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی فوج نے زیر حراست شہداء کی لاشوں کی واپسی کا مطالبہ کرنے والے فلسطینیوں پر دھاوا بولا ، دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غیر قانونی یہودی آباد کاروں کے علاقے میں محفوظ داخلے کو یقینی بنانے کے لیے چھاپہ مارا او جس پر فلسطینیوں نے انہیں رولنے کی کوشش کی جس کے بعد پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
جھڑپ میں ایک سولہ سالا نوجوان کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی جس کو فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
فلسطین کی ہلال احمر تنظیم نے اعلان کیا کہ نابلس میں صہیونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والے واقعات میں 100سے زائد افراد زخمی ہوئے۔