(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجیوں پر فائرنگ کی گئی تھی ، جوابی کارروائی میں گولی فلسطینی راہگیروں کو لگی۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ صبح چار بچے کے قریب مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس میں حوارہ چیک پوسٹ کے قریب صہیونی فوج نے فلسطینی راہگیروں پراچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 47 سالہ عماد ابو رشید اور 35 سالہ رمزی زیارہ شہید جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے ۔ فلسطینی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ابو رشید کو پیٹ، سینے اور سر میں گولیاں لگیں جب کہ زیارہ کی شہادت دل میں گولی لگنے سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
مزاحمت کاروں کی کارروائی، صہیونی آبادکاروں کی گاڑیوں کو آگ لگا دی
گزشتہ رات گئے نابلس میں حوارہ چیک پوائنٹ کے قریب اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔دونوں مقتولین کی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں فلسطینی شہری دفاع میں ملازم تھے۔ ۔وزارت نے مزید کہا کہ زخمی شہری کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں دو ‘مشتبہ’ کاریں دیکھی گئیں لہذا فوجی دستوں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی۔حماس نے اس ظالمانہ کارروائی پر فوج کے خلاف جذبات کا اظہار اور مظلوم فلسطینی خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔
دوسری جانب صہیونی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی تھی جس کے ردعمل میں فائرنگ کی گئی جو فلسطینی راہگیروں کو لگی ، بیان میں بتایاگیا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے جبکہ حملے میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔