(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )رواں سال کے آغاز سے اب تک صیہونی فوج کی دہشتگردی میں نو بچوں اور بزرگ خاتون سمیت 42 فلسطینی ہو گئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ غرب اردن کے شہر نابلس کے مشرق میں المساکن الشعبیہ محلے سے تعلق رکھنے والے سترہ سالہ حمزہ امجد الاشقر کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فورسز نے نابلس کے علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر روایتی لوٹ مار شروع کی جس کے ردعمل میں فلسطینی نوجوانوں نے مزاحمت کئی جس کے خلاف صیہونی فورسز نے طاقت کا بھرپور استعمال کیا اس دوران حمزہ الاشقر کے چہرے پر گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی کوفوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگیا، رواں سال کے آغاز سے اب تک صیہونی فوج کی دہشتگردی میں نو بچوں اور بزرگ خاتون سمیت 42 فلسطینی ہو گئے ہیں ۔