(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز نے جنین شہر میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کرتے ہوئے فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے باعث ایک ڈاکٹر سمیت تین فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو روز قبل مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین میں شعفاط میں پناہ گزین کیمپ کے قریب مزاحمت کاروں کے ہاتھوں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کے بعد سے شروع ہونے والے پرتشدد کارروائیاں اس وقت سنگین ہوگئیں جب اسرائیلی فوجیوں نے صہیونی فوج پر حملہ کرنے والوں کو تلاش کرنے میں ناکامی کا سامنا کیا۔
یہ بھی پڑھیے
غاصب فورسز نے آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں پناہ گزینوں کے کیمپوں میں فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن شروع کیا اور 20 سالہ فلسطینی متین دابایا کو گولیاں مار کر موقع پر شہید کردیا جبکہ ایک اور نوجوان خلیل سلیمان اور ایک ڈاکٹر عبداللہ ابو الطین احمد زخمی ہوئے جو دوران علاج زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔