(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کیا اور زخمی حالت میں اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد اس کی موت کا اعلان کیا۔
فلسطینی میڈیا ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے جنوب میں الفوار پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستے پر تلاشی کے دوران ایک 22 سالہ نوجوان شریف حسن محمود رباع کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا اور اس کو زخمی حالت میں ہی چھوڑ دیا جس کے بعد اسی حالت میں اس کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا اور کچھ دیر بعد ہی اس کی شہادت کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی ذرائع ا بلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان نے صیہونی فوجی پر تیز دھار آلے سے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے جواب میں فائرنگ کی گئی۔