(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز نے شہید عمر ابو لیلیٰ کو 2019 میں رام اللہ کے شمال میں واقع ابوین قصبے میں گھر میں گھس کر شہید کیا تھا۔
فلسطینی مقامی ذرائع کے مطابق غاصب صہیونی فورسز نے گذشتہ روز سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے زاویہ میں شہید فلسطینی نوجوان عمر ابو لیلیٰ کے گھر پر دھاوا بولا ،تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار کرنے کے ساتھ ساتھ اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
مقامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے شہید عمر ابو لیلیٰ کے اہلخانہ کے موبائل فونز ارو گھر میں موجود کمپیوٹرز کو اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ گھر میں موجود دستاویزات بھی ہتھیالیں ۔
واضح رہے کہ رام اللہ کے رہائیشی 19 سالہ عمر ابو لیلیٰ کوصہیونی فورسز نے 2019 میں رام اللہ کے شمال میں ابوین قصبے میں ایک گھر میں گھس کر شہید کیا ، ان پر الزام تھا کہ انھوں نے اسرائیلی ریاست کی سلامتی کے خلاف کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اورمزاحمتی گروپ کا اہم رکن ہیں۔