(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز نے ایک عمارت کو گھیرے میں لینے کے بعد لوٹ مار شروع کی جس کے ردعمل میں فلسطینیوں نے غاصب فورسز پر پتھرا ؤ کیا ، فوج نے تین نوجوانوں کو شہید درجنوں کو زخمی کردیا۔
فلسطینی میڈیا ذرائع کے مطابق غاصب گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک عمارت کو گھیرے میں لینے کے بعد وہاں لوٹ مار شروع کی اور رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیے
غزہ پر صہیونی جارحیت، بچوں اور خواتین سمیت شہدا ءکی تعداد 30 ہوگئی
اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی کےخلاف فلسطینیوں نے احتجاج کیا اور قابض فوج پر پتھرا ؤکیا ،اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے براہ راست فائرنگ کی جس کےنتیجے میں تین فلسطینی نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ، قابض فوج نے متعدد کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔