• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنین: صیہونی فورسز کا فلسطینی گاؤں پر حملہ، آنسوگیس کی شدید شیلنگ

صیہونی فورسز نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد فلسطینیوں کے لیے سانس لینا دشوار ہو گیا۔

اتوار 22-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
جنین: صیہونی فورسز کا فلسطینی گاؤں پر حملہ، آنسوگیس کی شدید شیلنگ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوجی دستوں نے ایک گھر  پر دھاوا بولا اور ایک گھر کو صیہونی فوج کے بیرک میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جس کے ردعمل میں نوجوانوں نے بھرپور مزاحمت کی۔

فلسطینی ذرائع ابلا غ کےمطابق گذشتہ روزغیرقانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوب مغرب میں واقع زبدہ قصبے پر اچانک دھاوا بولا اور علاقے میں اپنی عملداری قائم کرنے کے لئے  طاقت کا بھرپور استعمال کیا ، صیہونی فورسز نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد فلسطینیوں کے لیے سانس لینا دشوار ہو گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ صیہونی فوجی دستوں نے قصبے پر دھاوا بولا اور ایک گھر کو فوجی بیرک میں تبدیل کرنے کی کوشش کی کے خلاف فلسطینی نوجوانوں نے بھرپور مزاحمت کی۔

دریں اثناء،  اسرائیلی قابض فوج نے جنین کے یعبد قصبے میں دو بھائیوں سمیت پانچ فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا۔

قابض سپاہیوں نے ظہر العبد اور نزلہ زید دیہات کے درمیان ایک فوجی چوکی بھی قائم کی اور برطعہ چوکی سے گزرنے والی درجنوں گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے راس العامود کے محلے میں مختلف گھروں پر چھاپہ مار کر بچوں کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فوج نے شعفاط پناہ گزین کیمپ پر بھی دھاوا بول دیا اور دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

Tags: اسرائیلیجنیندھاواصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.