(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ ایک ماہ کے دوران صہیونی فورسز نے فلسطینیوں کے 20 سے زائد گھر اور 4 اسکولوں کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کردیا ہے۔
فلسطینی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ غیر قانونی صہیونی ریاست کی فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے العیسویہ میں زیر تعمیر فلسطینیوں کے متعدد مکانات کو مسمار کرنے کا حکم دیا جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم سو سے زائد فلسطینی بے گھر ہوجائیں گے۔
صہیونی ریاستی دہشتگردی اور جرائم پر نظر رکھنےو الی فلسطینی تنظیم کے رکن نے بتایا ہے کہ غاصب صہیونی فورسز نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران فلسطینیوں کے 20 سے زائد گھروں اور چار ایلیمنٹری اسکولوں کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کردیا ہے۔