(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صہیونی فوج دنیا کی واحد فوج ہے جو نہتے فلسطینیوں کے بچوں اور خواتین کو بھی بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کردیتی ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے پناہ گزین کیمپ پر صہیونی فوجیوں نے چھاپہ مارکارروائی شروع کی اور روایتی لوٹ مار کرتے ہوئے رہایشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
غاصب فوجیوں نے کارروائی کے دوران تین فلسطینی بچوں اور ایک دو خواتین کو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ۔
واضح رہے کہ صہیونی ریاست دنیا کی واحد فوج ہے جونہتے شہریوں کو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کے تحت گرفتارکرکے طویل قید میں ڈال دیتی ہے ، اس وقت اسرائیلی جیلوں میں ڈیڑھ سو سے زائد بچوں اور 2 سو سے زائد خواتین سمیت 18 سو کے قریب فلسطینی بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید ہیں ۔