(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی طلبا ء کے بعد صہیونی فورسز فلسطینیوں کے حوصلوں کو توڑنے کےلئے ہراب ان غریب فلسطینی مزدوروں کو نشانہ بنا رہی ہے جو روزگار کے لئے فلسطین کے قبضہ شدہ علاقوں میں جاتے ہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی فورسز نے گذشتہ روز اسرائیلی حکام کی جانب سے تعمیر کردہ دیوار علیحدہ کے قریب فلسطینی علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی مہم شروع کی جو پوری رات جاری رہی اور اس دوران صہیونی فورسز نے درجنوں ان فلسطینی مزدوروں کو گرفتار کیا جو فلسطین کے قبضہ شدہ علاقوں میں روزگار کے حصول کے لئے جاتے ہیں۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کی گئیں ان کارروائیوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے رہائشی 26 افرادکو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ کارروائیاں عرب دیہاتوں سے متصل علاقوں میں کی گئی ہیں۔ ص
صہیونی فورسز نے گرفتار ہونے والے فلسطینیوں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس کے پاس رہائشی دستاویزات اور کام کرنے کے لیے جاری کردہ اجازت نامے نہیں تھے۔