(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) زخمیوں میں بڑی تعداد آنسو گیس سے متاثر ہونے والوں کی ہے جبکہ 10 سے زائد کو ربڑ کی گولیاں ماری گئیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر ابو دیس میں پناہ گزین کیمپ پر تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار شروع کی جس کے ردعمل میں فلسطینیوں نے مزاحمت کی۔
اسرائیل فوج نے مزاحمت کاروں کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا بھرپوراستعمال کیا اور کم سے کم 70 افراد کو زخمی کردیا۔
فلسیطنی ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ ان کے ضاکاروں نے القدس یونیورسٹی کے سامنے غاصب صیہونی دشموں کے ساتھ تصادم کے دوران کم سے کم 70 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں میں بڑی تعداد آنسو گیس سے متاثر ہونے والوں کی ہے جبکہ 10 سے زائد کو ربڑ کی گولیاں ماری گئیں۔