(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار شروع کی جس پر مزاحمت شروع ہوئی اور مسلح تصادم دیکھنے میں آیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مشرق میں قائم بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر کریک ڈاؤن کیا اور تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار شروع کی جس کے بعد فلسطینی مزاحمت کاروں اور قابض صہیونی افواج کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوا۔
جھڑپوں کے دوران، قابض فوج نے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، مقامی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی اسپیشل فورس نے فلسطینی نوجوان مراد کعبی کے گھر پر دھاوا بولا اور اسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر لے جانے سے قبل بدترین تشددکا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی قابض فوجی دستوں نے اس خصوصی فورس کی مدد کی جس نے گھر پر دھاوا بولا اور گھر والوں کو اندر سے محاصرے میں لے لیا جس کی وجہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے روکنے کے لیے قابض فوج پر گولیاں برسائیں۔