(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) چند روز قبل اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین میں گذشتہ روز غاصب صہیونی فوج کے ساتھ تصادم کے تازہ واقع میں ایک بچے سمیت 9 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ ابن سینا ہسپتال کےنگراں جانی ابو جوحہ نے بتایا ہے کہ صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والوں کی عمریں 14 تا 42 سال کے درمیان ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیلی میڈیا کا صہیونی فوج پر حملوں میں تیزی کا اعتراف
صہیونی فورسز نے تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ پرتشدد کارروائیاں شروع کی جس کے ردعمل میں فلسطینی نوجوانوں صہیونی فوجیوں پر پتھرا ؤ اور پیٹرول بموں سے حملہ کیا جس سے دو صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلا ع ہے جبکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک چودہ سالہ بچے سمیت نو فلسطینی زخمی ہوگئے ۔