• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فوج کے خلاف مزاحمت جاری، ایک دن میں 31 کارروائیاں ریکارڈ

مزاحمت کاروں نے نابلس میں المربعہ جنکشن اور المعاجین محلے کے علاقوں میں قابض فوج پر فائرنگ بھی کی۔

جمعہ 09-12-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی فوج کے خلاف مزاحمت جاری، ایک دن میں 31 کارروائیاں ریکارڈ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی فورسز پر  فائرنگ کی ، دھماکہ خیز مواد سے حملے کئے  جبکہ پیٹرول بموں سے بھی صہیونی فورسز کی تواضع کی۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمت کاروں نے صہیونی فورسز پر 31 مزاحمتی کارروائیاں کیں، جن میں 5 فائرنگ آپریشنز، دھماکہ خیز ڈیوائس سے دھماکا، 4 مولوٹوف کاک ٹیل حملے، آباد کاروں کے ساتھ 5 مقامات پر تصادم اور 13 مقامات پر اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم کے واقعات شامل ہیں۔

بیت المقدس میں شہریوں کا آباد کاروں سے مقابلہ ہوا، جہاں ایک آباد کار شدید مار پیٹ کے بعد زخمی ہو گیا، جبکہ سلوان میں جھڑپیں ہوئیں اور نوجوانوں نےقابض فوج اور آباد کاروں پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔

رام اللہ میں، بیت ریما اور عابود میں جھڑپیں ہوئیں۔ شہریوں نے آباد کاروں کا مقابلہ کیا اور عابود، سلواد اور بیت ایل بستی میں یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو تباہ کر دیا، جبکہ مزاحمتی کارکنوں نے جنین میں قابض فوج کی طرف فائرنگ کی اور جنین شہر اور دزبوبا کیمپ میں جھڑپیں ہوئیں۔

مزاحمت کاروں نے نابلس میں المربعہ جنکشن اور المعاجین محلے کے علاقوں میں قابض فوج کی طرف فائرنگ کی۔

الخلیل میں بیت امرمیں فائرنگ کی گئی جبکہ نوجوانوں نے کرمی زور اور حلحول بستیوں میں آباد کاروں پر پتھراؤ کیا اور ان کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔

مخصوص کارروائیوں کے حوالے سے مغربی کنارے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنین شہر اور کیمپ پر دھاوا بولنے کے دوران قابض فورسز پر متواتر جھڑپیں اور دھماکہ خیز مواد پھینکنے، المربعہ موڑ پر قابض فورسز پر فائرنگ کے واقعات دیکھنے میں آئے۔

Tags: اسرائیلیشہیداصہیونیفلسطینیمقبوضہنابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.