(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ ایک ماہ کے دوران مقبوضہ علاقوں اور اس کے مختلف شہروں میں عوامی سطح پر مزاحمتی تحریک میں تیزی آئی ،احتجاجی مظاہروں سمیت اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپے اور پتھرا ؤ کی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں۔
فلسطینی میڈیا ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ نومبر کے دوران میں غاصب صہیونی فوج کے خلا ف فلسطین میں عوامی سطح پر مزاحمتی کارروائیوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس میں احتجاجی مظاہروں کی تعداد 32 تھی،13 عوامی سرگرمیاں، مسجد اقصیٰ میں حاضری کے لیے 13 اجتماعی سفر اور ربط، سنگ باری کی دو کارروائیاں، ایک رن اوور آپریشن، ہتھیاروں پر قابو پانے کی کارروائی اور ایک اغوا اور ام الفحم شہر میں تصادم کی ایک کارروائی دیکھی گئی۔
مزاحمتی کارروائیوں میں جزیرہ النقب اور مقبوضہ الجلیل میں بالترتیب 12 اور 9 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں جب کہ مقبوضہ اندرون کے فلسطینیوں کے خلاف قابض ریاست اور آباد کاروں کی خلاف ورزیوں اور جرائم کا سلسلہ جاری رہا۔ نومبرمیں اسرائیل کی طرف سے 60 خلاف ورزیوں کی نگرانی کی گئی۔
انسانی حقوق کے مرکز نے نشاندہی کی کہ پچھلے مہینے کے دوران قابض ریاست کی سب سے نمایاں خلاف ورزیوں میں النقب کے عرعر سے تعلق رکھنے والے بچے عیسیٰ ہانی الطلقات کی شہادت کا واقعہ ہے۔13 سالہ ہانی اسرائیلی پولیس کے تشدد سے زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کی خلاف ورزیوں میں گرفتاریوں کی 8 کارروائیاں، 8 حملے، 9 نسلی امتیاز کے حملے، ہراساںی کے6، توڑ پھوڑ کا ایک 1 ، فائرنگ کے دو واقعات، سفر پرپابندی کا ایک واقعہ،7 من مانی ٹرائلز اور چار شہریوں پر مقدمہ چلانے کی کارروائیاں شامل ہیں۔