(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسزنے اپنی جاری ریاستی دہشتگردی کے دوران تین خواتین سمیت نوجوانوں کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کےمطابق غیر قانونی صہیونی ریاست کی فورسز نے گذشتہ روز بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران دو نوجوانوں صالح حوشیہ اور ریاض قرش اور مسجد الاقصیٰ سےتین خواتین شائمہ رواجبہ، رند جوہری اور حنین دابوس کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، گرفتار کئے جانےوالے افراد کےحوالےسے کسی بھی قسم کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔