• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری جاری

سلوان ضلع میں "الحمرا اراضی" کے علاقے میں بھی گذشتہ ماہ سے کھدائی کا کام جاری رکھا اس موقع پر بھی سیکڑوں فلسطینی گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں

منگل 17-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی عدالت فلسطینیوں کو اپنے ہی گھروں کو خودمسمار کرنے پر مجبور کرتی ہے اور حکم عدولی کی صورت میں جرمانے اور قید کی طویل سزائیں سنائی جاتی ہیں۔

کل پیر کومقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی نام نہاد بلدیہ کے بلڈوزروں نے شہر کے شمال مشرق میں بیت حنینا قصبے میں ایک رہائشی کمرے کو مسمار کر دیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے بیت حنینا میں الاشقریہ محلے پر دھاوا بول دیا، خضر خاندان کے ایک رہائشی کمرے کو مسمار کر دیا، یاد رہے کہ یہ کمرہ اس خاندان نے اپنی زمین پر آبادکاروں کے قبضے کے خوف سے بنایا تھا۔

گذشتہ 12اگست کو قابض ریاست کی نام نہاد عدالت نے اس کے پانچ گھروں کو مسمار کرنے سے روکنے کے لیے خاندان کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا اور اسے مجبور کر دیا کہ وہ اسے خود ہی مسمار کر دیں۔

اسی تناظر میں قابض افواج اور آبادکاری گروپوں نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں گذشتہ ماہ کے آخر میں "الحمرا اراضی” کے اندر بلڈوزنگ اور کھدائی کا کام جاری رکھا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض بلڈوزروں نے عین سلوان مسجد کے قریب زمین پر موجود درختوں کو اکھاڑ پھینکا اور قابض میونسپلٹی کے عملے نے زمین میں کنکریٹ ڈال دیا۔ محلے کے مکینوں کے داخلے کو روکنے کے لیے الیکٹرانک گیٹ لگادیا گیا ہے۔

Tags: اسرائیلیبیت المقدسبیت حنیناصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.