(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے الجلامہ آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرنے والے شہید عبدالرحمان اور احمد عابد کے گھر پر چھاپہ ماراجس کے ردعمل میں پرتشدد جھڑپیں شروع ہوئیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے قصبے کفر دان میں الجلامہ آپریشن جس میں صہیونی فوج کا اہم افسر مارا گیا تھا کو کامیابی سے مکمل کرنے والے دو شہید بھائیوں کے گھر پر چھاپہ مارا اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث پر تشدد جھڑپیں شروع ہوئیں۔
جھڑپوں میں 24 سالہ فواد عابد اور آل یمون سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ محمد ہوشیح صیہونی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوگیاجبکہ 14 دیگر شدید زخمی ہوگئے ، عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے قصبے اور اس کے داخلی راستوں کو گھیرے میں لے لیا اور متعدد مکانات پر قبضہ کیا اور مکینوں کے لیپ ٹاپس اور موبائل فونز اپنے قبضے میں لےلئے۔