(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز شہری آبادی کو محصور شہر غزہ میں پھنسانے، انہیں بلیک میل کرنے اور ان کی انسانی ضروریات اور سفر کی ان کی مجبوری کی ضرورت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک جال کے طور پر استعمال کررہی ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارنے نے سال کے اختتام میں اپنی تفصیلی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غیر قانونی صہیونی فورسز نے رواں سال 2022 کے آغاز سے اب تک مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر سے 107 شہریوں کو گرفتار کیا ہے گرفتار ہونے والے فلسطینیوں میں وہ مریض بھی شامل ہیں جو علاج کے لئے بیت حانون بارڈر کے ذریعے اسرائیل جارہے تھے جبکہ وہ مزدور بھی شامل ہیں جن کے پاس اسرائیل میں کام کرنے کا اجازت نامہ بھی تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صہیونی فورسز محصور شہر غزہ کے کھلے سمندر سے 63 ماہی گیروں کو بھی گرفتار کیا،رپورٹ میں غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران شہریوں کی گرفتاری کے 34 واقعات کی نشاندہی ی کی گئی ہے جن میں سے زیادہ تر کو رہا کر دیا گیا اور بعض کو کئی دن تک پوچھ گچھ کے بعد چھوڑا گیا۔