(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز نے تلاشی کے نام پر فلسطینوں کے گھروں میں لوٹ مار کی اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق علی الصبح قابض صہیونی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے شہر الخلیل ، رام اللہ، قلقیلیہ ، نابلس، بیت لحم اور جنین سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے نام پر لوٹ مار شروع کی اور 40 فلسطینیوں کو گھروں سے اغوا کرلیا۔
صہیونی فورسز نے مغربی کنارے کے جنوب میں بیت امر گاؤں پر حملہ کر کے 45 سالہ مرشد محمد عواد ، 40 سالہ اشرف علی صابرنہ ،18 سالہ قاسم خالد العالمی ،18 سالہ شریف زہدی عواد ہ، 17 سالہ محمد زہدی عواد ،22 سالہ محمد رفعت السلیبی ، 21 سالہ قیس محمد ابو ماریہ ، 17 سالہ ابی یوسف ابو ماریہ ، 18 سالہ مجد زہیر مقبل ، 22 سالہ بسام العالمی، امین عماد اسلیبی، مہدی محمد مرشد عواد، جودت سلیمان بحر، احمد یوسف علقم، ملک ولید صابرنح، محمد باسم خامس، بلال الزقیق سمیت حالیہ انتظامی حراست سے رہا ہونے والے اوسید ابو خضیر سریف کو اغوا کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
مزاحمتی حملے جاری اسرائیل میں ہائی الرٹ، صہیونی فوج اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ گراؤنڈ پر آگئے
صہیونی فوج نے رام اللہ میں آئی او ایف نے چھاپے مار کر فلسطینی مردوں احمد فارس ابو زید، علی الدین البرغوتی، علاء الدین البرغوتی، ثیر رجب البرغوتی، شادی الغالیز، محمد الغالیز اور احمد ایلان کو گرفتار کر لیا۔ اور ان کے گھروں کی تلاشی لی اور تلاشی کے دوران لوٹ مار بھی کی ۔