• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 25 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فوج ایک سال سے اہم تنصیبات ہیکرز سے چھڑانے میں ناکام

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکرز کا تعلق  ایران سے ہے جس کا مقصد اسرائیل کی اہم فوجی تنصیبات کی حساس معلومات عام کرنا ہے۔

جمعرات 22-12-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی فوج ایک سال سے اہم تنصیبات ہیکرز سے چھڑانے میں ناکام
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )آٹھ ماہ قبل ہیکرز نے جنگی یونٹوں میں شامل ہونے کے لیے نامزد صہیونی فوجیوں کے نام پتے، ان کی رہائش گاہیں، ان کے سیل فون  نمبرز ،ای میل اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ان کی ذاتی تفصیلات بھی  جاری کی تھیں۔

غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے عبرانی زبان کے معروف چینل “کان ” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ  صہیونی فوجی تنصیبات  گذشتہ ایک سال سے عصاء موسیٰ نامی ہیکرز گروپ سے اپنی اہم تنصیبات چھڑانے میں ناکام ہیں  اور اب یہ گروپ  صہیونی  ریاست کے سیکورٹی کیمروں کو کنٹرول کررہا  ہے لیکن صیہونی فوج نے ان کو روکنے  میں ناکام ہے ۔

چینل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ہیکر گروہ نےاسرائیل کے مختلف علاقوں کی فوجی تنصیاب کی فلمیں اور گزشتہ ماہ ہونے والے حملوں  کی ویڈیو ز بھی جاری کی تھیں ۔ ان میں سے ایک ویڈیو کلپ میں رافائل فوجی کمپنی کے اردگرد کا علاقہ دکھایا گیا ہے جو حیفا کے علاقے میں واقع ہے ،اسی طرح سے بیت المقدس اور تل ابیب کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ہیک شدہ ویڈیوز بھی نشر کی گئی ہیں۔

   صیہونی ٹی وی کان کی رپورٹ کے مطابق یہ ہیکر گروہ عصاء موسی کیمروں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد انہیں مختلف سمتوں میں حرکت دینے اور زوم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ عصاء موسیٰ نامی ہیکرز گروپ کا تعلق  ایران سے ہے جس کا مقصد اسرائیلیوں کے اجتماعی شعور کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی اہم فوجی تنصیبات کی حساس معلومات عام کرنا ہے۔

Tags: اسرائیلیایرانیصہیونیعصاء موسیٰہیکر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.