(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فوج نے ناجائز صہیونی بستیوں کے خلاف احتجاج کی کوریج کرنے والے متعدد صحافیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق غاصب ریاست کی صہیونی فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے جنوب میں واقع کے گاؤں مسافر یطا میں غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنےوالے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور احتجاجی مظاہرے کی کوریج کرنے والے متعدد فلسطینی صحافیوں کو بھی گرفتار کرلیا ۔
حراست میں لئے گئے صحافیوں میں منتصر نصر، نضال النتشہ، ساری جرادات، عبدالمحسن شلالدہ، یوسری الجمل اور موسیٰ القواسمی بھی شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ قابض فوج نے نئے تعلیمی سال کے پہلے دن متعدد اساتذہ کو بھی حراست میں لیا اور انہیں گاؤں کے اسکول تک پہنچنے سے روک دیا۔ گاؤں کے بچوں کو گاؤں کے اسکول جانے کے دوران کئی طرح سے ہراساں کیا جاتا ہے۔