(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں نے جنین میں دو صہیونی فوجی چوکیوں ، کوہ گریزیم، الطور گیٹ، بلطہ کیمپ اور نابلس میں حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار کے قریب غاصب دشمنوں پر فائرنگ کی۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست طاقت کا بھرپور استعمال کرنے کے باوجود فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کی کارروائیوں کو روکنے میں ناکام ہے ،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کی 29 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں پانچ مختلف مقامات پر فائرنگ، 3 بارودی آلات سے دھماکہ، ایک مولوٹوف کاک ٹیل، ایک فوجی ٹاور کو نذر آتش کرنا، 3 آباد کاروں کی گاڑیوں کو تباہ کرنا اور 13 مقامات پر براہ راست قابض دشمن سے تصادم کرنا شامل ہے۔
بیت المقدس کے الرام قصبے میں جھڑپیں شروع ہوئیں، جب کہ مزاحمتی جنگجوؤں نے جنین میں دو صہیونی فوجی چوکیوں ، کوہ گریزیم، الطور گیٹ، بلطہ کیمپ اور نابلس میں حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار کے قریب غاصب دشمنوں پر فائرنگ کی
نابلس میں بلطہ پناہ گزین کیمپ اور حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار اور سلفیت میں ایریل بستی کے قریب میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔ حوارہ اور ایلون جنکشن میں پتھراؤ، آباد کاروں کے تصادم اور آباد کاروں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ ریکارڈ کی گئی۔
طولکرم میں دیوار فاصل کے قریب جھڑپیں ہوئیں، جب کہ فلسطینیوں نے قلقیلیہ میں کیدومیم بستی میں پتھر پھینکے، آباد کاروں کا سامنا کیا اور ان کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی۔
بیت لحم، اریحا اور الخلیل شہر میں حوسان، مرشحات، بیت امر اور صافا میں تصادم کے واقعات پیش آئے۔ نوجوانوں نے مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے اور بیت امر میں ایک فوجی ٹاور کو جلا دیا
کوالٹیٹیو آپریشنز کے حوالے سے مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نابلس گورنری میں 4 مختلف مقامات (ماؤنٹ گیریزم – الطور گیٹ – بلطا کیمپ – یوسف مزار) میں قابض افواج اور یہودی آباد کاروں کونشانہ بنانے اور توڑ پھوڑ کا مشاہدہ کیا گیا۔