(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شامی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق علاقے میں صہیونی فوج نے میزائل داغے اور مبینہ بمباری کی جس سے املاک کو غیرمعمولی نقصان پہنچاہے تاہم شامی فوجیوں یا شہری آبادی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی خبریں نہیں ملیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب قابض صہیونی ریاست اسرائیل نےاپنی سرحدوں کے قریب واقع ملک شام کے جنوب مغربی حصے قنیطرہ میں فضائی حملہ کیا جس میں بڑے پیمانے پرتباہی کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
شامی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق علاقے میں صہیونی فوج نے میزائل داغے اور مبینہ بمباری کی جس سے املاک کو غیرمعمولی نقصان پہنچاہے تاہم شامی فوجیوں یا شہری آبادی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی خبریں نہیں ملیں۔
قابض فوج کی جانب سے روایت کے مطابق شام پر اس حملے کےحوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم رات کے آخری حصے میں شامی علاقے کو نشانہ بنانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کی یہ کارروائی شامی فوج ک چند روز قبل اسرائیل پر داغے گئے میزائل وں کے جواب میں کی گئی ہے۔