• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی فضائیہ کی لبنان پر 15 سالوں میں 22 ہزارسرحدی خلاف ورزیاں

پیر 13-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیلی فضائیہ کی لبنان پر 15 سالوں میں 22 ہزارسرحدی خلاف ورزیاں
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق لبنان میں صہیونی جاسوس طیاروں  کی دن رات فضاء میں گردش انسانی جسم پر شدید منفی اثرات مرتب کرتے ہیں جن میں ہائی بلڈ پریشراور بے سکون نیند سے پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل شامل ہیں۔

عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سےگذشتہ 15 سالوں میں22 ہزار 111 لبنان  کی سرحدی خلاف ورزیاں کی گئیں اور قابض ریاست کی فضائیہ نے متعدد مرتبہ شہری آبادی کو  نشانہ بنایا ہے جس کے سبب لبنانی شہریوں کی زندگی پر شدید  منفی اثرات پڑ ے ہیں اور لبنانی عوام ایک پرتشدد ماحول میں سانس لے رہے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2007 سے اب تک اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ذریعے 8231 اور ڈرونز کے ذریعے13102 لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جو لبنان کی آبادی کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے جسے مزید نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی جیٹ طیاروں اور ڈرونز کی ان خلاف ورزیوں کی کل مدت کا اندازہ لگایا جائے تو یہ 3 ہزار 98 دن بنتے ہیں جو لبنان پر مسلسل قبضے کے ساڑھے آٹھ سال کے برابر ہے جس کا مطلب ہےکہ لبنان میں زندگی بے ترتیب ہے اور  کسی دوسرے ملک کی جانب سےیہاں  عام شہریوں کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی جاری ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں صہیونی جاسوس  طیاروں  کی دن رات فضاء میں گردش کا مقصد لبنانیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھناہے جو کہ پریشانی اور ذہنی تناؤ کا باعث بنتے ہیں اورانسانی جسم پر شدید منفی اثرات مرتب کرتے ہیں جن میں ہائی بلڈ پریشر اور بے سکون نیند  سے پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل شامل ہیں۔

Tags: اسرائیلی فضائیہسرحدی خلاف ورزیاںصہیونی ریاست اسرائیلصہیونیئزملبنان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.