(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیلی قابض عدالت نے منگل 22 نومبر 2022 کی صبح فلسطینی صحافی لمی غوثہ کے مقدمے کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
فلسطینی وادی ہلوہ انفارمیشن سینٹر نے بتایا کہ قابض عدالت نے صحافی غوشہ کی عدالتی کارروائی کو ملتوی کرتے ہوئے گھر میں نظربندی کا سلسلہ جاری رکھا ہے اس کےساتھ ساتھ ان کے فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔
13 ستمبر کو اسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی صحافی لمی غوشہ کو اسرائیلی "دامون ” جیل سے اس شرط پر رہا کیا کہ اسے سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکا جائے، اور گھر میں نظر بند کر دیا جائے۔
قابض فورسز نے 4 ستمبر کو اس کے گھر پر دھاوا بول کر اس کا فون اور کمپیوٹر قبضے میں لینے کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔ عدالت نے اس کی رہائی کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس کی حراست میں کئی بار توسیع کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ صہیونی ریاست فلسطینی کارکنوں اور اثرورسوخ رکھنے والوں کو فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی جرائم کو بے نقاب کرنےوالوں کے ساتھ صحافیوں حقائق منظر عام پر لانے سے روکنے کے لیے ان کے خلاف غیر قانونی اقدامات کرتی ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔