(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )شہدا ء میں 30 سالہ محمد حرزاللہ، 22 سالہ محمد ابو کشک اور 16 سالہ احمد شہادہ شامل تھے ،فلسطینی شہریوں نے صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کردی۔
غاصب صہیونی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین فلسطینیوں کی شہادت کے بعد آج مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں احتجاجاً ہڑتال کی گئی ، اس دوران نابلس میں کاروبار ، تعلیمی ادارے اور دفاتر وغیرہ بند رکھے گئے۔
نابلس شہر میں مکمل شٹر ڈاون کا ماحول تھا۔ ان تین شہدا میں سے 30 سالہ محمد حرزاللہ بدھ کی شام کو شہید ہوا ، اسے قابض فوج نے ماہ جولائی میں فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔
دوسرے شہید کا نام محمد ابو کشک ہے۔ 22 سالہ ابو کشک اور اس کے ساتھ 16 سالہ احمد شہادہ کو اسرائیلی قابض فوج نے منگل کی رات نابلس کے مشرقی حصے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔