(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کا یکطرفہ فیصلہ "غیر قانونی” اقدام ہے جو کشیدگی کو مزید ہوا دے گا۔
سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل نے جرمنی کے شہر برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل اور عرب لیگ کے سربراہ احمد ابو الغیط کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران گفتگو میں فلسطینی علاقوں میں صیہونی آباد کاری کے منصوبوں کو ایک بار پھر مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں نو بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کا اسرائیل کا فیصلہ ایک "غیر قانونی” اقدام ہے جو کشیدگی کو مزید ہوا دے گااسرائیلی اقدامات سے امن کے عمل کی بحالی کے امکانات کو نقصان پہنچے گا۔
انھوں نے کہا کہ "اسرائیل کی طرف سے ان نو بستیوں کے الحاق کا اعلان، ایک صریح طور پر غیر قانونی عمل ہے جو صرف کشیدگی کو مزید بڑھانے اور مزید پیچیدہ کرنے کا کام کرے گا،”۔