(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں اور گھروں کے شیشے توڑدیئے ، دیگر سامان کو آگ لگادی۔
فلسطینی ذرائع کےمطابق غیر قانونی صہیونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے حمایت یافتہ صہیونی آبادکاروں کے مسلح گروپ نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل کے شمال میں واقع قصبے صراف میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صراف قصبے میں فلسطینی شہریوں نے صیہونی آباد کاروں کے حملوں کو روکنے کے لیے مزاحمت کی تاہم صہیونیوں کے مسلح ہونے کے باعث آبادکاروں کو روکنے میں ناکام رہے آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں کے شیشے توڑڈالے ، اور دیگر املاک کو آگ لگادی ۔