(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فورسز نے ہیوی مشینریز کے ذریعے الحردشہ اور ابو طبیح میں فلسطینیوں کی ملکیت 100 سے زائد درختوں کو اکھاڑ دیا۔
فلسطینی مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ غرب اردن کے شہر الخلیل میں الحردشہ اور ابو طبیح قصبوں میں فتفتہ، حلتم اور جعفریہ خاندانوں کے تقریباً 500 دونم کے رقبے پر پھیلے زیتون، بادام اور انگور کے 100 سے زائد درختوں کو بلاجواز اکھاڑ ڈالا۔
مزید برآں، ترمس عیا کے مشرق میں ابوطیہ کے علاقے میں، اسرائیلی فوج نے فلسطینی اراضی کے وسیع حصے کو اکھاڑ پھینکا، درختوں اور انگور کی بیلوں کو تباہ کر دیا۔
واضح رہے کہ الحردشہ کے علاقے کو غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کی طرف سے بارہا نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے، یہ تمام غیر قانونی اشتعال انگیز اقدامات اس علاقے کو فلسطینیوں سے خالی کرانے اور یہاں غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے لئے راہ ہموار کرنے کیلئےکئے جارہے ہیں۔
بین القوامی سطح پر صیہونی ریاست کی جانب سے ان اشتعال انگیز اقدامات کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے کیونکہ یہ فلسطینی اراضی کو ہتھیانے کی، مقامی آبادی کے حقوق اور ذریعہ معاش کو مجروح کرنے کی اسرائیل کی منظم پالیسی سے ہم آہنگ ہیں۔