• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری: 24 گھنٹوں میں مزید 190 شہید

صیہونی دہشتگردی سے فلسطین کی 90 فیصد آبادی بے گھر ہوچکی ہے جو زندگی کی بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم ہیں

منگل 23-01-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل  نے غزہ کو رہنے کے قابل نہیں چھوڑا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فورسز نے ناصر کمپلیکس اسپتال سمیت  رفح میں محفوظ قرار دیئے گئے پناہ گزین کیمپوں پر بھی بمباری کی جس میں خواتین اور بچوں سمیت دسیوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

صیہونی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پرمسلط کی گئی صیہونی جارحیت کا مسلسل 109واں روز ، اسرائیلی فوج کی بمباری میں اب تک نوے فی صد آبادی بے گھر ہوچکی ہے، بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے پاس زندگی گذارنے کے لیے بنیادی ضروریات کا شدید فقدان ہے اور شہری شدید سردی،ادویات کے نہ ملنے اور خوراک کی کمی کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ  قابض صیہونی فوج کے طیاروں اور توپ خانوں کی  غزہ کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری جاری ہے، اسرائیلی فوج نے رفح بارڈر کے قریب محفوظ  قرار ددیئے گئے پناہ گزین کیمپوں  پر بھی بمباری کی جس کے  نتیجے میں سینکڑوں  فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ قابض فوج نے خان یونس میں المجدہ خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

صہیونی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہداء اور زخمیوں کی الاقصی شہداء ہسپتال پہنچایا گیا۔ خان یونس سے غزہ کی پٹی کی مرکزی گورنری کی طرف آنے والے بے گھر افراد کو لے جانے والی کار کو نشانہ بنایاجس میں متعدد شہری شہید ہوگئے۔

فلسطینی ہلال احمر نے تصدیق کی ہے کہ صہیونی قابض فوج نے خان یونس میں انجمن کے الامل ہسپتال کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مسلسل بمباری کے نتیجے میں خان یونس کے متعدد علاقوں میں زخمیوں تک ایمبولینسیں نہیں پہنچ سکتیں۔ صہیونی ڈرونز خان یونس میں الامل ہسپتال کے داخلی راستے پر شہریوں پر گولیاں برسا رہے ہیں۔

Tags: اسرائیلیبمباریبے گھرصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.