• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسپتال پر اسرائیلی حملہ: سعودی عرب، ایران، ترکی، قطر، کینیڈا، فرانس سمیت متعدد ممالک کی مذمت

فرانس نے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اسپتال اور شہریوں پرحملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا

بدھ 18-10-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اسپتال پر اسرائیلی حملہ: سعودی عرب، ایران، ترکی، قطر، کینیڈا، فرانس سمیت متعدد ممالک کی مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سربراہ عرب لیگ نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کون جان بوجھ کر اسپتالوں پر بمباری کرتا ہے، اسرائیلی اقدامات ناقابل قبول سنگین جنگی جرائم ہیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ  پر 7 اکتوبر سے مسلسل بمباری  جاری رکھی ہوئی ہے ، گذشتہ شب  صیہونی  فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کے الاہلی عرب اسپتال پر کیا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہےجبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں۔

سعودی عرب، ترکی، ایران، مصر، قطر، اردن، فرانس اور کینیڈا سمیت عالمی برادری  اور عالمی اداروں کی جانب سے غزہ میں الاہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وحشیانہ جنگی جرائم روکنے کا مطالبہ کردیا گیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کردی ہے، انہوں نے کہا کہ اسپتال پر حملہ بنیادی انسانی اقدار کی خلاف ورزی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام انسانیت کو غزہ میں ظلم کو روکنے کیلئے کارروائی کی دعوت دیتے ہیں۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسپتال اور شہریوں پرحملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے الاہلی عرابی اسپتال پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اسی پر تمام تر توجہ مرکوز ہونی چاہیے اور غزہ کے لیے انسانی امداد کا رستہ فوری طور  پر کھولا جائے۔

برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ غزہ کےاسپتال پر حملہ تباہ کن اور  انسانی جانوں کا ضیاع ہے،عام شہریوں کی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے، جیمزکلیورلی کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کا اس حوالے سے واضح مؤقف ہے،برطانیہ حملےسےمتعلق حقائق جاننےکیلئےاتحادیوں سے مل کرکام کرےگا۔

ادھر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، اردن اور مصر کی جانب سے بھی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کردی گئی ہے۔

Tags: اسرائیلیالاہلی عربایرانسعودی عربشہیدصیہونیغزہفلسطینیقطرمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.