(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج اور پولیس حکام سمیت سرحدی گزرگاہوں کے ملازمین غزہ کی امداد پر حملہ کرنے کے لئے بااختیار بنانے کے ساتھ امدادی قافلوں کی پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف اخبار "Haaretz” ہاریٹز نے آج ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غاصب فوج اور پولیس کے افسران شرپسند غیر قانونی صیہونی تنظیموں کے ارکان کو معلومات فراہم کر رہے ہیں جو غزہ کے لیے امداد کی آمد میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
سات اکتوبر کے حملے کےبعد وجود میں آنے والی شرپسند صیہونیوں کی تنظیم "ہم نہیں بھولیں گے” کے اراکین غزہ میں اسرائیل کے راستے غزہ جانے والی امدادکے قافلوں پر منظم انداز میں حملہ کررہے ہیں جس کا مقصد پہلے سے اسرائیلی دہشتگردی کا شکار غزہ کے محصور ین کو امداد سے محروم کرنا ہے ۔
رپورٹ میں اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس افسران اور سرحدی گزرگاہوں کے ملازمین اس تحریک کے ارکان کو امدادی قافلوں پر حملہ کرنے کے لئے بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ امدادی قافلوں کی پیش رفت کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کرتے ہیں۔
تحقیقات کے مطابق، "ہم نہیں بھولیں گے” کے اراکین غزہ کے لیے امدادی ٹرک چلانے والے بس ڈرائیوروں پر وحشیانہ حملے کرنے کے خواہشمند ہیں۔
تحقیقاتی رپورٹ میں اس تحریک کے ایک رکن کا حوالہ دیا گیا: جس میں اس نے کہا کہ "جی ہاں، ہم قافلوں پر حملہ کرتے ہیں اور سامان کو جلاتے ہیں تاکہ وہ دشمن تک نہ پہنچ سکیں،”
تحقیقات میں اس بات کی نشاندہی بھی کی گئی کہ تحریک کے اراکین غزہ جانے والے امدادی قافلوں کے خلاف اپنے حملوں کو مربوط کر رہے ہیں اور تحریک کے ذریعے شروع کیے گئے واٹس ایپ گروپس کے ذریعے مزید نئے اراکین کو راغب کر رہے ہیں، اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ تحریک کے تمام اراکین کا تعلق "قومی مذہبی تحریک” سے ہے۔