(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سینئر اسرائیلی فوج کے اعلیٰ عہدیدارنے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں جاری عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج اب اسرائیلی سلامتی تک آگیا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 12 نے ایک سینئر اسرائیلی فوجی عہدیدار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی عہدیدار نے ملک کی حالیہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں اگر اسرائیل کی کسی کے ساتھ جنگ ہوتی ہے تو فوج اس کےلئے کسی بھی صورت میں تیار نہیں ہے، آنے والے ہفتے اسرائیلی فوج کی حیثیت اور جنگ کے لیے اس کی تیاری کے حوالے سے اہم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج ایک ماہ کے اندر جنگ لڑنے کے لیے اپنی تیاری کھو سکتی ہے، اس نے خبردار کیا کہ "آنے والے ہفتے جنگ لڑنے کے لیے اس کی اہلیت اور تیاری کے حوالے سے فیصلہ کن ہوں گے۔ مختلف ریزرو یونٹوں کے افسران اور ممبران کے احتجاج کے سائز میں فرق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری عدالتی اصلاحات کے نام پر عدلیہ کے اختیار ات کو حکومت کے تابع کرنے کو تمام اسرائیلی اسرائیل کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں، ملک میں جاری عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج اب اسرائیلی سلامتی تک آگیا ہے۔