(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایوی کوچاوی نے مزید کہا ہے کہ لبنان میں ہم اگلی جنگ میں میزائلوں اور راکٹوں سے منسلک ہرہدف کو نشانہ بنائیں گےاوران گھروں کو جس کے اندر اور قریب گولہ بارود ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے آرمی چیف اویو کوچاوی نےاپنے بیان میں لبنان کوجنگ کے امکان کے بارے میں ایک دھمکی آمیز پیغام میں کہا ہے کہ’’ہم اپنی طرف سے تباہ کن، بڑے پیمانے پر اور دردناک طریقے سے بمباری کریں گے اور یہ وہ چیز ہے جس کی ہم بہت بڑی توقع کرتے ہیں‘‘۔
صہیونی آرمی چیف نے وارننگ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ لبنان کے شہریوں کے لیے سب سے بڑا پیغام یہ ہے کہ ہم انہیں ان جگہوں پر آنے والے تناؤ کے وقت پہلی گولی چلانے سے پہلے وہاں سے نکل جانے کا مشورہ دیتے ہیں اور جانے کے لیے کہیں گےلیکن اگر وہ نہیں نکلتے تو ہم بمباری کریں گے”۔
ایوی کوچاوی نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج چھ محاذوں سے دشمنوں کے ساتھ نبرد آزما ہےاور اسرائیلی ریاست کو ایک نہیں بلکہ کئی خطرناک چیلنجز درپیش ہیں ان خطرات میں سے سب سے خطرناک محاذ "تیسرے دائرے میں ممکنہ جوہری خطرہ اور دشمن کے تیار کردہ تمام محاذوں اور جہتوں سے میزائلوں کا خطرہ ہے۔”
ایوی کوچاوی نے مزید کہا ہے کہ ہم اگلی جنگ میں میزائلوں اور راکٹوں سے منسلک ہر ہدف کو نشانہ بنائیں گےاور ہراس گھر جس کے اندر اور قریب گولہ بارود ہو گا،، یا کوئی جنگجو جو راکٹ حملے کی تیاری کر رہا ہوگا، راکٹ سسٹم سے جڑے کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور الیکٹرک سسٹم جو راکٹوں اور میزائلوں سےمنسلک ہو گا ہمارے نشانے پر رہے گا۔