(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی افواج نے غزہ کےمختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ تاحال جاری رکھا ہوا ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں بیت لاہیا قصبے میں اسرائیلی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 30 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 48 گھنٹوں میں 77 شہید اور 289 زخمیوں کو تباہ شدہ اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 16 ہزار سے زائد بچوں اور 12 ہزار سے زائد خواتین سمیت 42,924 فلسطینی شہید اور 100,833 زخمی ہوچکے ہیں۔