(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امید ہے کہ اردن ،مصر اور امریکہ کی ثالثی سے ہونے والی ملاقات سے ’’ ہمارے خلاف مسلسل اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ہوگا ‘‘۔
فلسطین اتھارٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن حسین الشیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گذشتہ روز مصر کے شہر شرم الشیخ میں اردن ،مصر اور امریکہ کی ثالثی سے ہونے اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے درمیان ملاقات تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اس ملاقات کا مقصدہمارے خلاف مسلسل اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرنا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ہوگا‘‘۔
واضح رہے کہ مزاحمت کو روکنے کیلئے صہیونی ریاست نے امریکی سرپرستی میں فلسطینی حکام کے ساتھ مصر کے تفریحی مقام شرم الشیخ میں اہم ملاقات کی جس میں ، ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام نے فلسطینی حکام سے متحارب فریقوں کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کی درخواست کی ہےتاکہ اس ہفتے مقبوضہ فلسطین میں مسلمانوں کے رمضان المبارک اور یہودیوں کا تہوار یوم فسح شروع ہونے والا ہےجس کو محفوظ بنانے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق مصراور اردن کے ساتھ ساتھ امریکاکی سرپرستی میں ہونے والی یہ ملاقات گذشتہ ایک سال سے جاری تشدد کے خاتمے کی دوسری کوشش ہے۔