(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اسیران کا کہنا ہے کہ بغیر کسی الزامات یا مقدمے کے اسرائیل جیلوں میں قید بے گناہ فلسطینیوں کو رہائی دی جائے دوسری صورت میں فلسطینی اسیران غیر معینہ مدت تک حراست کے خلاف اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی بھوک ہڑتال کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں فلسطینی شہریوں کی بلا جواز گرفتاری اور انہیں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت سالوں جیلوں میں قید رکھنے کے خلاف قیدیوں کی جانب سے اسرائیلی غیر منصفانہ فوجی عدالتوں کےخلاف جاری احتجاجی بائیکاٹ کا سلسلہ 90 روز گزر جانے کے بعد بھی جاری ہے جس میں 500 کے قریب فلسطینی قیدی شامل ہیں۔
ان قیدیوں میں صہیونی زندانوں میں عرصہ دراز سے پابند سلاسل وہ بیمار اسیران بھی شامل ہو چکے ہیں جنہیں ذیابیطس، بلڈ پریشر اور دل کے امراض ہیں، ان قیدیوں نے احتجاجی طور پر صہیونی جیل کی کلینک سےبرائے نام حاصل علاج کی سہولتوں کا بھی بائیکاٹ کر دیا ہے اور روزاہ کی بنیاد پر استعمال کر نے والی ادویات کے بغیر احتجاج میں فلسطینیوں کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔
صہیونی جیلوں اور فوجی عدالتوں کے خلاف فلسطینی اسیران کے بائیکاٹ کا حصہ بننے والے علیل قیدی ادویات کے بغیر شدید مشکلات کا شکار ہیں تاہم برسوں سےاسرائیلی جیلوں میں قید بے گناہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے اس احتجاجی مطالبے کی منظوری تک ان کا کہنا ہے کہ وہ صہیونی جیلوں سے طبی سہولیات کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ فلسطینی قیدیوں کامطالبہ ہے کہ بغیر کسی الزامات یا مقدمے کے اسرائیل جیلوں میں قید بے گناہ فلسطینیوں کو رہائی دی جائے دوسری صورت میں فلسطینی اسیران غیر معینہ مدت تک حراست کے خلاف اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی بھوک ہڑتال کا اعلان کریں گے۔